ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار اور واک

 ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر اور ڈاکٹر شوکت علی وٹو کے زیر نگرانی  آگاہی سیمینار اور واک۔ محکمہ صحت کے ملازمین کی بھرپور شرکت

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر اور ڈاکٹر شوکت علی وٹو کے زیر نگرانی  آگاہی سیمینار اور واک۔ محکمہ صحت کے ملازمین کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ہیپاٹائیٹس کے عالمی دن کے موقع پر ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور واک ہوئی۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری اور ڈسٹرکٹ سرویلینس آفیسر ڈاکٹر شوکت علی وٹو نے واک کی قیادت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس ایک موذی مرض ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج معالجے کے مراکز قائم ہیں جہاں بالکل مفید علاج کی سہولت موجود ہے۔