ضلعی انتظامیہ کے عید الضحیٰ پر صفائی کے جھوٹے دعوے۔ جگہ جگہ گندگی اور آلائشوں کے ڈھیر

 ضلعی انتظامیہ کے عید الضحیٰ پر صفائی کے جھوٹے دعوے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر۔ آلائشوں کا تعفن اور بدبو شہریوں کے لیے وبال بن گئی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی انتظامیہ کے عید الضحیٰ پر صفائی کے جھوٹے دعوے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر۔ آلائشوں کا تعفن اور بدبو شہریوں کے لیے وبال بن گئی

  تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عید الضحیٰ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کے دعوے کیے تھے جو کی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

 بلدیہ بہاولنگر نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے انتظامات کی مد میں لاکھوں روپے کا بجٹ استعمال کیا ہے جبکہ صفائی کی صورت حال انتہائی ناقص ہے۔ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور آلائشوں کے تعفن نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ عید گزرنے کے تین روز بعد بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نہیں اٹھائی جا سکیں۔ 

جبکہ انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ بھیج دی ہے۔ عزیز ٹاؤن گلی نمبر 1 وٹو سٹریٹ، عقب شہباز فلور ملز ہارون آباد روڈ بہاولنگر میں موجود جانوروں کی آلائشیں اہل محلہ کے لیے وبال جان بن چکی ہیں۔ اہل محلہ نے وزیراعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی پر سخت نوٹس لیں۔