ڈی پی او فیصل گلزارکا ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکا ڈی پی او آفس میں ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد، مناسب ہدایات جاری کیں۔

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکا ڈی پی او آفس میں ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد، مناسب ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر فیصل گلزار نے ڈی پی او آفس میں ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں ڈی پی او نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کی کرائم کنٹرول کے حوالہ سے کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا اور تمام مقدمات کی پراگرس کو تفصیلاًزیر بحث لاتے ہوئے مناسب ہدایات جاری کیں زیر تفتیش بالخصوص سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کر کے میرٹ پر یکسو کریں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور ٹارگٹ آفینڈر ز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں، غیر قانونی حراست اور کرپشن کی شکایات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ا س بارہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ میٹنگ کا مقصد جرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ تمام پولیس افسران الرٹ ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں اورتھانہ جا ت میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔