ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں مافیا کا راج برقرار۔ ایم ایس اور پروکیورمنٹ آفیسر کی لوٹ مار جاری۔

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں مافیا کا راج برقرار۔ لوٹ مار کی نئی تاریخ رقم۔ پروکیورمنٹ آفیسر نے گملے خریدنے کی مد میں خزانے کو لاکھوں کذا ٹیکہ لگا دیا۔ افسران بالا خاموش تماشائی بن گئے۔

بہاولنگر (جاوید ارشد سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں مافیا کا راج برقرار۔ لوٹ مار کی نئی تاریخ رقم۔ پروکیورمنٹ آفیسر نے گملے خریدنے کی مد میں خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں تعینات مافیا کا راج برقرار ہے۔ ایم ایس کی سرپرستی میں پروکیورمنٹ آفیسر رشید نامی نے گملے خریدنے کی آڑ میں سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ گملوں کی کوالٹی اور کوانٹٹی میں گھپلا سامنے آ گیا۔ قانونی پروسیجر مکمل کیے بغیر گملوں کی خریداری کی گئی ہے۔

تصویر میں نظر آنے والے دنوں گملوں کی قیمت برابر ہے 

ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کے لیے جنوری میں ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے گملے خریدے گئے جبکہ دوبارہ مئی میں کانٹیجنسی بلز کے ذریعے گملے خریدے گئے۔ دونوں مرتبہ خریدے گئے گملوں کے سائز اور کوالٹی میں زمین آسمان کا فرق ہے جب کہ قیمت برابر ہے۔ قانون کے مطابق کانٹیجنسی بجٹ سے گملے نہیں خریدے جا سکتے۔

 پروکیورمنٹ آفیسر رشید ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا فرنٹ مین ہے اور ایم ایس کے ساتھ مل کر لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ پروکیورمنٹ آفیسر رشید نامی نے ہسپتال میں سامان کی خریداری کے لیے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے نام پر فرمز رجسٹرڈ کروا رکھی ییں۔ پروکیورمنٹ آفیسر رشید ایم ایس کے لیے سہولت کار کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ڈاکٹر یونس کی سرپرستی میں پروکیورمنٹ آفیسر رشید نامی نے ایڈمن بلاک میں واقع اپنے دفتر کا ایک دروازہ بلڈنگ کی سنسان بیک سائیڈ پر لگا رکھا ہے جسے مبینہ طور پر غیر قانونی یا خفیہ امدورفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خفیہ دروازہ سی سی ٹی وی کیمروں سے محفوظ ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ڈاکٹر یونس اپنے دفتر دن بارہ بجے کے بعد آتے ہیں اور رات 9 بجے تک دفتر کھلا رکھتے ہیں۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر نے اپنے دفتر کی آمد و رفت کو خفیہ رکھنے کے لیے دفتر کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی طرف کر رکھا ہے۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کی رنگین مزاجی کے قصے زبان زدِ عام ہیں۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے پروکیورمنٹ آفیسر رشید کی جانب سے کی گئی تمام خریداری بالخصوص گملوں کی خریداری پر شفاف انکوائری کروانے اور ایم ایس کے دفتر کے سائیڈ روم کو مستقل طور پر ختم کرنے اور ہسپتال کے دیگر حصوں کی طرح ایم ایس کے دفتر اور پروکیورمنٹ آفیسر رشید کے کمرے کے دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے کی کوریج بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نیوز سٹوری سے متعلق موقف جاننے کے لیے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پروکیورمنٹ آفیسر رشید نے موقف دینے کی بجائے ڈاکٹر عتیق مشتاق فوکل پرسن میڈیا سیل سے رابطہ کرنے کے لیے کہا مگر رابطہ کرنے پر ڈاکٹر عتیق مشتاق نے کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عتیق مشتاق کو فوکل پرسن میڈیا سیل بنائے جانے کا نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا اور نا ہی ہسپتال میں ایسے کسی میڈیا سیل کے قیام یا اسکے اغراض ومقاصد کبھی منظر عام پر آئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر پنجاب کا شاید واحد ہسپتال ہے جہاں خفیہ میڈیا سیل بنایا گیا۔