موج میلہ ختم۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں یورپین ماحول کے خاتمے کا اعلان۔ میڈیا کی نشاندہی پر مرد و خواتین ڈاکٹرز کی مشترکہ رہائش ختم کرنے کا حکم نامہ جاری

 موج میلہ ختم۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں یورپین ماحول کے خاتمے کا اعلان۔ میڈیا کی نشاندہی پر مرد و خواتین ڈاکٹرز کی مشترکہ رہائش ختم کرنے کا حکم نامہ جاری۔ عمل درآمد نا ہونے پر ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کاروائی کی دھمکی۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے جاری کردہ آفس آرڈر پر عملدرآمد نا ہو سکا

بہاولنگر (جاوید ارشد جٹ سے) موج میلہ ختم۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں یورپین ماحول کے خاتمے کا اعلان۔ میڈیا کی نشاندہی پر مرد و خواتین ڈاکٹرز کی مشترکہ رہائش ختم کرنے کا حکم نامہ جاری۔ عمل درآمد نا ہونے پر ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کاروائی کی دھمکی۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے جاری کردہ آفس آرڈر پر عملدرآمد نا ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں مریضوں کے لیے بنائے گئے سائیڈ رومز میں ایک ہی جگہ پر مرد و خواتین ڈاکٹرز کی رہائش کی میڈیا نے نشاندہی کی۔ جس پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر نے لیٹر نمبری

9326-32

بتاریخ 16 اگست 2022 کے ذریعے مرد ڈاکٹرز کو فوری طور پر سائیڈ رومز خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ اس پر عمل درآمد نا کرنے پر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مگر اس آفس آرڈر پر عملدرآمد نا ہو سکا اور مرد و خواتین ڈاکٹرز آج بھی سائیڈ رومز میں اکھٹے رہائش پذیر ہیں۔

ایم ایس کی جانب سے جاری کیے گئے آفس آرڈر میں ڈاکٹرز کی جانب سے وصول کیے گئے ہاؤس رینٹ اور کنوینس الاؤنس کی ریکوری کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نا ہی سرکاری بجلی اور سرکاری ائیر کنڈیشنرز استعمال کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایت دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ایک باتونی شخص ہیں اور کام کرنے کی بجائے ہر وقت اپنے دفتر میں رنگین ماحول بنائے رکھتے ہیں۔ موجودہ ایم ایس کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں تعیناتی سے لیکر آج تک بدانتظامی اور کرپشن کی داستانیں رقم ہوئی ہیں۔ ہسپتال میں موجود مریضوں کے استعمال کی اشیاء سمیت قیمتی سامان ہسپتال سے غائب کیا گیا ہے۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ مرد و خواتین ڈاکٹرز کو ایک ہی جگہ پر رہائش فراہم کرنے میں ملوث ایم ایس و دیگر افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ڈاکٹرز سے یہاں قیام کے دوران وصول کی گئی ہاؤس رینٹ اور کنوینس الاؤنس کی رقم ریکور کی جائے۔ سرکاری بجلی اور ائیر کنڈیشنرز کے غیر قانونی استعمال پر بھی پابندی لگائی جائے۔