ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں ایکسرے فلم دستیاب نا ہونے کی وجہ سے مریض خوار۔ ہسپتال انتظامیہ لاتعلق۔

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں ایکسرے فلم دستیاب نا ہونے کی وجہ سے مریض خوار۔ گزشتہ 4 دن سے ایکسرے بند۔ ہسپتال انتظامیہ لاتعلق۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں ایکسرے فلم دستیاب نا ہونے کی وجہ سے مریض خوار۔ گزشتہ 4 دن سے ایکسرے بند۔ ہسپتال انتظامیہ لاتعلق۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر بہاولنگر میں بدانتظامی کا راج ہے۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر ڈاکٹر یونس ہسپتال کے انتظامی معاملات سے بالکل لاتعلق ہیں۔ ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں ایکسرے مشینوں کی فلمیں ختم ہونے کی وجہ سے گزشتہ 4 روز سے ایکسرے بند ہیں اور مریض خوار ہو رہے ہیں۔ مریضوں کو ایکسرے پرائیویٹ لیبارٹریز سے کروانے پڑ رہے ہیں۔ عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے معاملات کو فی الفور ٹھیک کیا جائے اور ایم ایس ڈاکٹر یونس کو تبدیل کر کے جون 2022 کے استعمال شدہ تمام بجٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔