ایپکا کے ضلعی صدر ریاض مہار نے مخالفین کی بڑی وکٹ گرا دی۔ انیس الرحمان نے ساتھیوں سمیت ایپکا حاجی ارشاد چوہدری گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 ایپکا کے ضلعی صدر ریاض مہار نے مخالفین کی بڑی وکٹ گرا دی۔  انیس الرحمان (سرپرست اعلیٰ ایپکا قمر مجید فاروقی گروپ ) نے ساتھیوں سمیت ایپکا حاجی ارشاد چوہدری گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ریاض مہار سمیت دیگر عہدیداران نے پھول کی مالا پہنا کر خوش آمدید کہا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ایپکا کے ضلعی صدر ریاض مہار نے مخالفین کی بڑی وکٹ گرا دی۔ انیس الرحمان (سرپرست اعلیٰ ایپکا قمر مجید فاروقی گروپ ) نے ساتھیوں سمیت ایپکا حاجی ارشاد چوہدری گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ریاض مہار سمیت دیگر عہدیداران نے پھول کی مالا پہنا کر خوش آمدید کہا ۔ تفصیلات کے مطابق ایپکا کے چیئرمین و صدر ضلع بہاولنگر اختر حسین عادل چیئرمین, ریاض احمد مہار صدر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر کی سرپرستی میں کل بروز ہفتہ کو انیس الرحمان (سرپرست اعلیٰ ایپکا قمر مجید فاروقی گروپ ) نے ایپکا ارشاد چوہدری گروپ جوائن کر لیا ہے, علاوہ ازیں کبیر شاہ ہیڈ کلرک دفتر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن بہاولنگر نے بھی حاجی ارشاد چوہدری گروپ میں شمولیت اختیار کی, اس موقع پر جناب انیس الرحمان چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی میری وابستگی رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی. حاجی ارشاد چوہدری گروپ پنجاب اور وفاق کے ملازمین کا واحد فورم ہے جو ملازمین کے مسائل و مطالبات کے حق میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں. حاجی ارشاد چوہدری موسم گرم ہو یا سرد, عید کا روز ہو یا بارش ہر دور میں ملازمین کے لئے اپنی خدمات پیش کیں دعاء گو ہوں کہ حاجی صاحب کو ملازمین کے حقوق و مطالبات کی بلندی کے لئے ہمت اور حوصلہ عطاء فرمائے, کبیر شاہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ارشاد چوہدری گروپ کے سرپرست اعلیٰ و صدور و کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ ملا کر ایپکا کے اپنی خدمات وقف کرونگا. انیس الرحمان چوہدری نے قمر مجید فاروقی گروپ چھوڑ کر ریاض احمد مہار صدر کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور ایپکا کے راہنماؤں کے ساتھ ہر اول دستہ کے طور اپنی خدمات انجام دیں گے, تمام ایپکا حاجی ارشاد چوہدری گروپ نے انیس الرحمان چوہدری اور کبیر شاہ کو حاجی ارشاد چوہدری گروپ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی, ریاض احمد مہار صدر ایپکا ایجوکیشن ونگ ضلع بہاولنگر اور فرحان تبسم چشتی جنرل سیکرٹری, اظہر خان صاحب جنرل سیکرٹری آل ڈیپارٹمنٹ ایپکا, قیوم مزمل خان سئنیر صدر ایپکا ایجوکیشن, نصیر احمد سئنیر صدر ایپکا, عبدالرشید انفارمیشن سیکرٹری آل ڈیپارٹمنٹ ایپکا, جمشید اقبال بھٹی شعبہ نشرواشاعت ایپکا, عامر رضا شاہ بخاری سئینر صدر ایپکا حاجی ارشاد چوہدری گروپ, عمیر گیلانی چیئرمین لوئر گریڈ ایپمپلائیز یونین و دیگر راہنماؤں نے ہر دو ممبرز کی شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان ہر دو ممبرز کی شمولیت پر پارٹی کا مقام بلند ہوا.