منشیات فروشوں کے خلاف بہاولنگر پولیس کا کریک ڈاؤن۔ بڑی مقدار میں منشیات برآمد ۔ متعدد ملزمان گرفتار

 منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔ ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن۔ 15مقدمات درج،15ملزمان گرفتار، قبضہ سے07کلو440گرام چرس،110لیٹر شراب اور02چالو بھٹیاں برآمد۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھرپور کریک ڈاؤن۔ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 15مقدمات درج کرکے 15ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان میں عبداللہ،مختیار،محمد احمد،امانت علی،مشتاق،عارف علی،ندیم،عبدالخالق،بشریٰ بی بی،صغراں بی بی،وارث،عرفان،سلیم،ریاض احمد اور ذوالفقارشامل۔ملزمان کے قبضہ سے 07کلوسے زائد چرس،110لیٹرشراب اور 02چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔