پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار

 پولیس کا 24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھر پور کریک ڈاؤن، 16مقدمات درج، 16 ملزمان گرفتار، قبضہ سے 11 کلو 640 گرام چرس،227 لیٹر شراب اور01 چالو بھٹی برآمد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پولیس کا 24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھر پور کریک ڈاؤن، 16مقدمات درج، 16 ملزمان گرفتار، قبضہ سے 11 کلو 640 گرام چرس،227 لیٹر شراب اور01 چالو بھٹی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھرپور کریک ڈاؤن۔ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 16مقدمات درج کرکے 16ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 11کلوسے زائد چرس،227لیٹرشراب اور 01چالو بھٹی برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔