منشیات فروشوں پر پولیس کے وار جاری۔ 24 گھنٹوں میں 19 مقدمات درج، 19 ملزمان گرفتار، قبضہ سے منشیات برآمد۔

 بہاولنگر میں منشیات فروشوں پر پولیس کے وار جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، 19 مقدمات درج، 19 ملزمان گرفتار، قبضہ سے3 کلو 615 گرام چرس،1246 لیٹر شراب اور07چالو بھٹیاں برآمد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) منشیات فروشوں پر پولیس کے وار جاری۔ پولیس کا 24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھر پور کریک ڈاؤن، 19 مقدمات درج،19 ملزمان گرفتار، قبضہ سے3 کلو 615 گرام چرس،1246 لیٹر شراب اور07چالو بھٹیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بھرپور کریک ڈاؤن۔ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 19مقدمات درج کرکے 19ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 03کلوسے زائد چرس،1246لیٹرشراب اور 07چالو بھٹیاں برآمد کیں۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔