سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ لٹریسی کٹ کی فراہمی میں ہونے والی کرپشن پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

 سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ لٹریسی کٹ کی فراہمی میں ہونے والی کرپشن پر انکوائری کا حکم دے دیا۔ مسٹر کستورا جی شاد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے کرپشن کے خاتمے کے مشن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔ راؤ عامر نور ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری لائرز ونگ پاکستان مسلم لیگ ق

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ لٹریسی کٹ کی فراہمی میں ہونے والی کرپشن پر انکوائری کا حکم دے دیا۔ مسٹر کستورا جی شاد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے کرپشن کے خاتمے کے مشن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔ راؤ عامر نور ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری لائرز ونگ پاکستان مسلم لیگ ق۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر لٹریسی کٹ کی فراہمی میں ہونے والی کرپشن کے الزامات پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول منڈی مدرسہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے سات یوم میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کرپشن کے الزامات کے تحت انکوائریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے حکم پر ہونے والی دو مختلف انکوائریوں میں ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے حکم پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو ضلع بہاولنگر سے فوری طور پر تبدیل کرنے کے لیے ریفرنس بھیجا مگر سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب نامعلوم وجوہات کی بنا پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے ریفرنس پر کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حکم پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی نے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف الزامات کی انکوائری کی مگر ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انکوائری کی رپورٹ جاری نہیں کی۔ یہ تمام حقائق و واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو لوٹ مار کا لائسنس انکے ڈیپارٹمنٹ کی جانب دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولنگر میں بھی ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ انہی انکوائریوں کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے لٹریسی کٹس کی فراہمی میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا غبن کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری، معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سینئر وکیل راؤ عامر نور ایڈووکیٹ نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی جانب سے انکوائری کے حکم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ راؤ عامر نور ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد اچھی شہرت کے حامل آفیسر ہیں۔ انکے ہوتے ہوئے کرپشن کرنے والے افسران و اہلکار قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر کستورا جی شاد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے کرپشن کے خاتمے کے مشن کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔