چوہدری پرویز الٰہی ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ سیاسی مشیر بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں ۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی آصف صادق بھٹی

 نوجوانوں کی واحد امید چوہدری مونس الٰہی ہیں. وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا. مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی آصف صادق بھٹی کا تقریب سے خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) چوہدری پرویز الٰہی ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ سیاسی مشیر بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں ۔ نوجوانوں کی واحد امید چوہدری مونس الٰہی ہیں ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی آصف صادق بھٹی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا چوہدری پرویز الٰہی سیاست میں بردباری اور رواداری کے قائل ہیں مخالفین کو دبانا چوہدری پرویز الٰہی کی روائت نہیں ہے انہوں نے کہا سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی میرے سیاسی استاد اور پاکستان کے نوجوانوں کی واحد امید ہیں ۔۔ ہم سب مل کر چوہدری پرویز الٰہی کی مدبرانہ قیادت اور چوہدری مونس الٰہی کی خدادا صلاحیتیوں کی بدولت ایک بار پھر نئے عزم کے ساتھ پنجاب کو تعمیرو ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے,,, پاکستان مسلم لیگ ق کے کارکنان چوہدری پرویز الٰہی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور عوامی فلاح بہبود کے لئے فرنٹ فٹ پر آ کر ابنا بھرپور کردار ادا کریں تا کہ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو کر حکومت بنا سکیں