پیف سکولز کے اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں۔عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر

 پیف سکولز کے اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں۔ شدید مہنگائی کے دور میں تنخواہیں بروقت ادا نا کرنا نااہلی ہے یا بدنیتی؟ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) پیف سکولز کے اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں۔ شدید مہنگائی کے دور میں تنخواہیں بروقت ادا نا کرنا نااہلی ہے یا بدنیتی؟ عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر عمران وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے اس دور میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز کے لاکھوں اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نا کرنے سے پیف انتظامیہ کی نااہلی اور پنجاب حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو جو تنخواہ ستمبر کے شروع کے ایام میں ملنی چاہئیے تھی وہ ستمبر کے آخری ہفتے میں بھی ملنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے اور اگلا مہینہ شروع ہونے کو ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو فوری طور پر دو ماہ تنخواہیں ادا کی جائیں۔