یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز کے قیام کے لئے مقامی ہوٹل میں اجلاس۔ پیسٹی سائیڈ سیلز ٹیم کے کثیر افراد نے شرکت کی۔

 یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز کے قیام کے لئے مقامی ہوٹل میں اجلاس۔ پیسٹی سائیڈ سیلز ٹیم کے کثیر افراد نے شرکت کی۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز کے قیام کے لئے مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پیسٹی سائیڈ سیلز ٹیم کے کثیر افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت راؤ منور علی نے حاصل کی جبکہ تقریب کی میزبانی تنویر احمد صابری کی۔اجلاس میں تنظیم کے قیام اور دیگر تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیاشرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کے قیام سے آپس میں مل بیٹھنے کا ایک خوشگوار موقع ملے گا مل بیٹھنے سے ہمیں ایک دوسرے کے مسائل اور تکالیف کو سمجھنے اور ان کے حل کا موقع بھی ملے گا۔اجلاس میں مشترکہ طور فیصلہ کرتے ہوئے بہاولنگر یونین آف پیسٹی سائیڈ سیلز آفیسرز (BUPSO)کےاغراض ومقاصد طے کئے گئے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے اس شعبہ وابستہ تمام افراد سے ملکر ان کی رکنیت سازی کی جائے اس کے بعد تنظیم کے عہدیداران کا چناؤ بزریعہ بلٹ پیپر کیا جائے۔رکنیت سازی کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں  رائے سرفراز احمد ،رانا ذوالفقار علی ،رائے فضل الرحمن کھرل اور تنویر احمد صابری شامل ہونگے جو کہ جلد از جلد رکنیت سازی کے عمل کو مکمل کریں گئے