مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے ستائے لاکھوں اساتذہ تنخواہوں سے محروم۔ فوری تنخواہیں جاری کی جائیں۔ اساتذہ کا مطالبہ

 مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے ستائے لاکھوں اساتذہ تنخواہوں سے محروم۔ ایم ڈی کی تبدیلی کی آڑ میں تنخواہیں جاری نہیں کی جا رہیں۔ گھروں کے چولہے جلانے مشکل ہو رہے ہیں۔ فوری تنخواہیں جاری کی جائیں۔ اساتذہ کا مطالبہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے ستائے لاکھوں اساتذہ تنخواہوں سے محروم۔ ایم ڈی کی تبدیلی کی آڑ میں تنخواہیں جاری نہیں کی جا رہیں۔ گھروں کے چولہے جلانے مشکل ہو رہے ہیں۔ فوری تنخواہیں جاری کی جائیں۔ اساتذہ کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ الحاق شدہ تقریباً 8 ہزار کے قریب سکولز کے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پیف کے تبادلے کی آڑ میں تنخواہیں روکنا ظالمانہ عمل ہے۔ ایم ڈی کے تبادلے کے فوری بعد نئے افسر کا تقرر کرنا حکومت کا کام ہے اور حکومت یا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی و نااہلی کی سزا اساتذہ کو دی جا رہی ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ جان لیوا مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے جینا مشکل کر رکھا ہے۔ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے میٹر کاٹ دئیے گئے ہیں۔ تنخواہیں نا ملنے کی وجہ سے گھروں میں چولہے گرم رکھنا محال ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم پنجاب ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی درخواست ہے۔ اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہیں جاری کی جائیں۔