پیف سکولز کے اساتذہ کو فوری طور تنخواہیں ادا کی جائیں۔ حاجی آصف صادق پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب

 سکولز غریب بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہے ہیں۔ پیف سکولز کے اساتذہ کو تنخواہیں نا دینا ایک ظالمانہ فعل ہے۔ فوری طور تنخواہیں ادا کی جائیں۔ حاجی آصف صادق پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب۔

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پیف سکولز غریب بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہے ہیں۔ پیف سکولز کے اساتذہ کو تنخواہیں نا دینا ایک ظالمانہ فعل ہے۔ فوری طور تنخواہیں ادا کی جائیں۔ حاجی آصف صادق پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ حاجی آصف صادق بھٹی نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر عمران وٹو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیف سکولز پنجاب کے لاکھوں غریب اور پسماندہ علاقوں کے رہنے والے بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیف سکولز چوہدری پرویز الٰہی صاحب کا لگایا ہوا پودا ہے۔ پیف سکولز کے اساتذہ کو بروقت تنخواہیں ادا نا کرنا انتہائی افسوس ناک اور ظالمانہ فعل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پولٹیکل اسسٹنٹ حاجی آصف صادق نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی علم دوست وزیراعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیف اساتذہ کی تنخواہوں کا معاملہ وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھیں گے۔