بہاولنگر پولیس کی بڑی کاروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے 02 ملزمان گرفتار، م 7 موٹر سائیکل برآمد

 تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے 02ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 07 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی 6لاکھ 50ہزار روپے برآمد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے 02ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 07 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی 6لاکھ 50ہزار روپے برآمد۔ 


تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر میں موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر نے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے SDPO صدرسرکل مہر ندیم افضال  کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگرسیف اللہ حنیف نے پولیس ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان محمد شاہد ولد نور حسن قوم آرائیں سکنہ محمد پورہ شاہ والا بہاولنگر اور محمد افضل ولد محمد صادق قوم کھرل سکنہ بستی صدر دین بہاولنگر کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، ملزمان ستلج پارک، DHQ ہسپتال اورشہر کے مختلف گلی محلوں میں موٹر سائیکل چوری کی واردا تیں کرتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ07 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی 06لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے شہرکے مختلف اہم مقامات پر CCTVکیمرہ جات لگائے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ ڈی پی او آفس بہاولنگر میں کی جارہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا کہ بچوں کے اغواء کاروں کی افواہوں کے حوالے سے والدین  ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ سکول ، مسجد یا مدرسہ جانے والے بچوں کو خود چھوڑ کر آئیں اور واپس لے کر آئیں۔ گھر سے یا سکول و مسجد سے بچوں کو بغیر اجازت باہر نا نکلنے دیں۔