بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کی آمد کی افواہیں۔ عوام میں خوف و ہراس

 بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کی آمد کی افواہیں۔ عوام میں خوف و ہراس۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ نواحی علاقے سے چار خواتین عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مشکوک خواتین پولیس حراست میں

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بچوں کو اغواء کرنے والے گروہوں کی آمد کی افواہیں۔ عوام میں خوف و ہراس۔ پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ نواحی علاقے سے چار خواتین عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مبینہ اغواء کار گروہوں کی بہاولنگر شہر اور گردونواح میں آمد کی افواہیں گردش میں ہیں۔ ان افواہوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ جبکہ پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا رہی۔ انہیں افواہوں کے نتیجے میں مختلف غیر مصدقہ واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بہاولنگر کے نواحی علاقے کاٹ روڈا سنگھ میں آج عوام نے چار مشکوک خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مشکوک خواتین بچے اغواء کرنے والی ہیں جبکہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ بھیک مانگنے کے لیے وہاں گئی تھیں۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاحال ضلع پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے بارے میں سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔