بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، خاتون شراب فروش گرفتار

 تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن،ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر ندیم افضال کی پریس کانفرنس، ملزمہ کے قبضہ سے 600 عدد کپی شراب برآمد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن،ایس ڈی پی او صدر سرکل مہر ندیم افضال کی پریس کانفرنس، ملزمہ کے قبضہ سے 600 عدد کپی شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ڈی پی او صدرسرکل مہر ندیم افضال کی سربراہی میں تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر کی پولیس ٹیم کے ہمراہ فاروق آ باد شرقی میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کپی شراب کی کھیپ پکڑ لی۔دوران کاروا ئی کپی شراب فروخت کرنے والی ملزمہ روبینہ زوجہ پر ویز اقبال قوم مرزا سکنہ فاروق آباد شر قی بہاولنگر کوگرفتار کرکے ملزمہ کے قبضہ سے 600 کپی شراب برآمد کیں۔ ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات ایک لعنت ہے جوہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے۔عوام الناس کا بھی فرض ہے کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک اچھے معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے۔