ضمنی الیکشن والے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دھماکے دار اعلان

 ضمنی الیکشن والے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دھماکے دار اعلان۔ پولنگ کے عمل پر اثرانداز ہونے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضمنی الیکشن والے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دھماکے دار اعلان۔ پولنگ کے عمل پر اثرانداز ہونے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک کے تین صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دن ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اگر کوئی شخص بھی پولنگ کے عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو اس کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ مزید برآں اگر کوئی سرکاری ملازم دھاندلی میں ملوث پایا جائے تو نا صرف اس کو فوری گرفتار کیا جائے بلکہ اس کے خلاف قانونی ایکشن لینے کے بعد کیس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ریفر کیا جائے تاکہ اس کے خلاف انضباطی کاروائی کی جا سکے۔