تقریری مقابلے میں صوبہ لیول پر سیکنڈ پوزیشن۔ ضلع بہاولنگر کی ہونہار طالبہ سحرش عمران نے تقریری مقابلے میں پنجاب میں جھنڈے گاڑ دئیے۔

 تقریری مقابلے میں صوبہ لیول پر سیکنڈ پوزیشن۔ ضلع بہاولنگر کی ہونہار طالبہ سحرش عمران نے تقریری مقابلے میں پنجاب میں جھنڈے گاڑ دئیے۔ صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی جانب سے مبارکباد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تقریری مقابلے میں صوبہ لیول پر سیکنڈ پوزیشن۔ ضلع بہاولنگر کی ہونہار طالبہ سحرش عمران نے تقریری مقابلے میں پنجاب میں جھنڈے گاڑ دئیے۔ صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی جانب سے مبارکباد۔  تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ تحصیل لیول پر پوزیشن ہولڈرز سٹوڈنٹس نے ضلع لیول پر مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ ضلع لیول کے فاتح سٹوڈنٹس نے ڈویژن لیول پر اپنے اپنے ضلع کی نمائندگی کی اور آخر میں ڈویژن لیول کے پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب سطح پر مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول44/F تحصیل چشتیاں کی طالبہ سحرش عمران نے تقریری مقابلہ جات میں صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہونہار طالبہ کی۔ سیکنڈ پوزیشن ہولڈر طالبہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 75 ہزار روپے کیش پرائز اور تعریفی سند دی گئی۔ اس شاندار کامیابی پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 44/F تحصیل چشتیاں کا وزٹ کیا اور طالبہ کو مبارکباد دی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے اس موقع پر کہا کہ سحرش عمران نے پنجاب بھر میں ضلع بہاولنگر کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سٹوڈنٹس رول ماڈل ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ہیڈ ٹیچر کلثوم اختر اور سکول سٹاف کو  مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں ٹیچرز کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات کی بھر پور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ 

ضلع بہاولنگر کی طالبہ کی صوبہ پنجاب میں دوسری پوزیشن آنے پر پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی جنرل سیکرٹری و صدر انجمن تاجران شیخ فضل الٰہی، پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات راجہ کوکب افتخار جنجوعہ اور مسلم لیگ ق لائرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال راؤ عامر نور ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کستورا جی شاد کے بطور سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر تعینات ہونے کے بعد ضلع بہاولنگر کے تعلیمی ادارے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر طالبہ ، اسکے والدین اور ٹیچرز کو مبارکباد پیش کی۔