کرپشن کنگ ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر کے خلاف لٹریسی کٹس کی فراہمی میں مبینہ کرپشن پر انکوائری شروع نا ہو سکی

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف لٹریسی کٹس کی فراہمی میں مبینہ کرپشن پر انکوائری شروع نا ہو سکی۔ کرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو بجٹ استعمال کرنے سے روکا جائے۔عوامی مطالبہ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی جانب سے فوری انکوائری مکمل کروانے کی یقین دہانی۔

بہاولنگر ( ایجوکیشن رپورٹر) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف لٹریسی کٹس کی فراہمی میں مبینہ کرپشن پر انکوائری شروع نا ہو سکی۔ کرپٹ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو بجٹ استعمال کرنے سے روکا جائے۔ عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے لٹریسی کٹس کی فراہمی میں مبینہ طور پر کرپشن کی اور سکولز میں پورا سامان نہیں دیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے خبریں شائع ہونے پر 21 ستمبر 2022 کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

 سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے لیٹر نمبری 4398 بتاریخ 21 ستمبر 2022 کو پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول منڈی مدرسہ حافظ عثمان کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے 7 دن کے اندر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ مگر تین ہفتے گزر جانے کے بعد بھی انکوائری شروع نہیں ہوئی۔ انکوائری آفیسر حافظ عثمان پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول منڈی مدرسہ سے اس بابت موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چونکہ معاملہ خریدوفروخت میں بے ضابطگی کا ہے اس لیے انہوں نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کو لیٹر لکھا ہے کہ انکے ساتھ انکوائری کرنے کے لیے کم از کم ایک یا دو مزید افسران مقرر کیے جائیں تاکہ انکوائری کا عمل باآسانی ہو سکے۔ انکے بقول ان کی درخواست پر تاحال سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے افسران کا تقرر نہ نہیں کیا اس لیے انکوائری ابھی تک شروع نہیں کی جا سکی۔

سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کستورا جی شاد سے اس بارے میں مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ انکوائری آفیسر کو دوبارہ لیٹر لکھنے لگے ہیں کہ فوری طور پر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر گزشتہ کئی ماہ سے کرپشن ، لوٹ مار، گھوسٹ ٹیچرز کی سیلری جاری کرنے ، جعلی بلز کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت اسی نوعیت کے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ دو مختلف انکوائریوں میں انکے خلاف لگائے الزامات درست ثابت ہونے پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے حکم پر ضلع بدری کا ریفرنس سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوایا تھا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر سیاسی طور پر اثر رسوخ رکھتے ہیں اور لوٹ مار میں سے بھی حصہ اوپر تک پہنچاتے ہیں اس لیے ضلعی انتظامیہ اور سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے ضلع بدری کے ریفرنس کو 3 ماہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو مزید لوٹ مار کے لیے بجٹ استعمال کرنے کے لیے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ درخواست گزار شہری جاوید ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کو بجٹ استعمال کرنے سے روکا جائے کیونکہ اس پر مالی بدعنوانی اور ٹیچرز کی تنخواہیں ہڑپ کرنے کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے بہاولنگر آ کر انکوائری کی۔ ثبوت جمع کیے مگر انکوائری کرنے کے دو ماہ بعد بھی اس انکوائری کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹریٹ میں طاقتور مافیا کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف انکوائری کے لئے آنے والی ٹیم کے ناشتے اور کھانے پینے کا انتظام سرعام ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے اپنے دفتر میں کر رکھا تھا۔ مدعی کی نشاندہی کے باوجود انکوائری کمیٹی نے کھانے پینے کا عمل جاری رکھا اور پیٹ کی آگ بجھانے کے نتیجے میں 2 ماہ بعد بھی انکوائری کی رپورٹ جاری نہیں کی جا رہی۔ اس دوران ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر نے لوٹ مار اور کرپشن جاری رکھی ہوئی ہے۔