واپڈا حکام کی مبینہ غفلت۔ بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص جانبحق۔ اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج۔

 واپڈا حکام کی مبینہ غفلت۔ بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص جانبحق۔ شکایت درج کروانے کے باوجود واپڈا افسران کے کان پر جوں تک نا رینگی۔ اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) واپڈا حکام کی مبینہ غفلت۔  بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص جانبحق۔ شکایت درج کروانے کے باوجود واپڈا افسران کے کان پر جوں تک نا رینگی۔ اہل علاقہ کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کے افسران اور فیلڈ سٹاف عوام کو پریشان کرنے اور تکلیف دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ڈاھرانوالا کے نواحی گاؤں  34/3R میں بجلی کا پول گرنے سے محمد رمضان نامی شخص موقع پر جانبحق ہو گیا۔ متوفی فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد جب اپنے گھر کے قریب پہنچا تو توبجلی کا ناقص پول اس کے اوپر آ گرا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا ۔

گاؤں والوں نے میڈیا نمائندگان کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ ہم واپڈا دفاتر میں کمپلینٹ  کر کر کے تھک گئے ہیں انھوں نے فارملیٹی پوری کرنے کے لئے صرف بجلی کے کھمبے پر لکھ دیا ہے یہ ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آج ہمارے گاؤں کی قیمتی جان ضائع ہو گئی۔ گاؤں والوں کا مزید کہنا تھا کہ پول کو گرے ہوئے پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود واپڈا کا عملہ موقع پر نہیں پہنچا۔

اس سنگین نوعیت کے واقعہ کے علاوہ واپڈا بہاولنگر کے افسران اور فیلڈ سٹاف کے ہاتھوں عوام الناس کی تذلیل معمول بن چکی ہے۔ واپڈا کے افسران بڑے بڑے ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر فیلڈ سٹاف کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے میں مصروف رہتے ہیں۔ معمولی نوعیت کا کام بھی بغیر رشوت کے نہیں کیا جاتا۔ بجلی کے بل کی ادائیگی ہونے کے باوجود عوام کے بجلی کے میٹر بھتہ نا دینے کی وجہ سے کاٹ لیے جاتے ہیں۔ شکایت کرنے پر واپڈا کے اہلکار عوام کے ساتھ بدتمیزی اور بدمعاشی کرتے ہیں۔ بہاولنگر شہر میں میٹر اتارنے والا سٹاف ایک مافیا اور بھتہ خور گروہ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ شہزاد نامی اہلکار روزانہ درجنوں میٹر صرف اس وجہ سے اتار لیتا ہے تاکہ مجبور عوام سے بھتہ وصول کر سکے۔ متاثرہ شہریوں نے شہزاد نامی اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس طرح کے کرپٹ اور بدتمیز اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے۔