ملک مظفر کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے ۔ صدف سردار

 عوام نے عمران خان کے بیانیہ کو ووٹ دئیے ہیں۔ ملک مظفر کی جیت حق کی فتح ہے ۔ صدف سردار کی ملک مظفر کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو ۔

چشتیاں ( تحصیل رپورٹر) عوام نے عمران خان کے بیانیہ کو ووٹ دئیے ہیں۔ ملک مظفر کی جیت حق کی فتح ہے ۔ صدف سردار کی ملک مظفر کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر جنوبی پنجاب خواتین ونگ صدف سردار نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ چشتیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ملک مظفر سے ملاقات کر کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی راہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک مظفر کی جیت عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے۔ اس وقت عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سیاسی مستقبل عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔