دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر کیش اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار

 میکلوڈگنج میں سبزی منڈی کے قریب کریانہ سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر پچاسی ہزار اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

منچن آباد (طاہر کریم خان سے) میکلوڈگنج میں سبزی منڈی کے قریب کریانہ سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر پچاسی ہزار اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میکلوڈگنج میں کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ مسلح ڈاکو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر پچاسی ہزار روپے کیش اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ آئے روز ہونے والی متعدد وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او بہاولنگر اور ڈی ایس پی منچن آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو لگام ڈالی جائے تاکہ تاجر برادری اور عوام پر سکون ماحول میں اپنے روزمرہ کاروبار کو سر انجام دے سکیں۔