نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ ریسکیو 1122 نے لاش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی

 نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ ریسکیو 1122 نے لاش نہر سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر ڈاھرانوالہ شفٹ کر دی۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ ریسکیو 1122 نے لاش نہر سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر ڈاھرانوالہ شفٹ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کال موصول ہوئی کہ چک نمبر 173 مراد میں نہر کے اندر پل کے قریب ایک آدمی کی لاش جا رہی ہے آپ اپنی گاڑی بھیج دیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کنٹرول روم نے فوراً گاڑی بھجوا دی۔ ریسکیو ٹیم نے نامعلوم شخص کی لاش نہر سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر ڈاھرانوالہ شفٹ کر دی۔