فٹ بال ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف فتح کا جشن جاری۔ سعودیہ میں مقیم پاکستانی بھی جشن میں بھرپور شریک ہیں۔

 فٹ بال ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف فتح کا جشن جاری۔ سعودیہ میں مقیم پاکستانی بھی جشن میں بھرپور شریک ہیں۔ ہم سعودی عرب کی فتح کو عالم اسلام کی فتح سمجھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی "دی نیوز اردو" سے خصوصی گفتگو۔

ریاض (ویب ڈیسک+ سپورٹس رپورٹر) فٹ بال ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف فتح کا جشن جاری۔ سعودیہ میں مقیم پاکستانی بھی جشن میں بھرپور شریک ہیں۔ ہم سعودی عرب کی فتح کو عالم اسلام کی فتح سمجھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی "دی نیوز اردو" سے خصوصی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ میں تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا۔ سعودی عرب کی ٹیم نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ارجنٹائن کو ہرا دیا۔ سعودی عرب ٹیم کی فتح پر دنیا بھر کے شائقین دنگ رہ گئے۔ سعودی عرب میں اس شاندار فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بھی اس جشن میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی چوہدری رضوان ارشد جٹ نے "دی نیوز اردو" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فتح پر پوری پاکستانی کمیونٹی خوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سعودیوں سے زیادہ جشن منایا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم کیلیگرافر حافظ عبدالرزاق بودلہ نے "دی نیوز اردو" کو بتایا کہ وہ آج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے ساری مصروفیت ترک کر کے سعودی عرب اور ارجنٹائن کا میچ دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی فتح کو عالم اسلام کی فتح سمجھتے ہیں۔