سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی کرسی میوزیکل چیئر بن گئی۔ سی ای او کا ایک بار پھر تبادلہ

 سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی کرسی میوزیکل چیئر بن گئی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کستورا جی شاد کا ایک بار پھر تبادلہ

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی کرسی میوزیکل چیئر بن گئی۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا ایک بار پھر تبادلہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ سے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی کرسی میوزیکل چیئر بن چکی ہے۔ 6 ماہ کے دوران مسٹر کستورا جی شاد کو 4 مرتبہ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر تعینات کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے انکو تبادلے کے بعد بہاولنگر تعینات کیا گیا تھا آج پھر انکا تبادلہ بطور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان کر دیا گیا ہے۔

 سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کی نااہلی کی سزا  بہاولنگر ایجوکیشن اتھارٹی کے سٹاف و اساتذہ کو مل رہی ہے۔