ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری۔ آئے روز کرایوں میں اضافہ انتظامیہ کے منہ پر تمانچہ ہے۔

 ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری۔ آئے روز کرایوں میں اضافہ انتظامیہ کے منہ پر تمانچہ ہے۔ گورنمنٹ کرایہ نامہ محض دکھاوا۔

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری۔ آئے روز کرایوں میں اضافہ انتظامیہ کے منہ پر تمانچہ ہے۔ گورنمنٹ کرایہ نامہ محض دکھاوا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز آئے روز کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں اور نان سٹاپ گاڑیوں کاکہہ کر جگہ جگہ سٹاپ کرکے لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔

ہارون آباد سے بہاولنگر کا کرایہ فی سواری زیادہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ ڈونگہ بونگہ سے بعد تقریباً کل سفر کے نصف آنے والے سٹاپس نصف کرایہ لینے کی بجائے پورا وصول کیا جاتا ہے گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ محض دکھلاوا ہی ثابت ہوا ہے جبکہ آر ٹی سیکرٹری و ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کی جانب سے بارہا شکایات کرنے کے باوجود کبھی نوٹس نہیں لیا۔ جس سے ٹرانسپورٹرز اپنی من مانیوں میں پختہ ہو گئے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی تحصیل انتظامیہ ودیگر ادارے ازخود نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائیں۔