حافظ محمد عثمان چوہدری سی ای او ایجوکیشن تعینات۔

 حافظ محمد عثمان چوہدری سی ای او ایجوکیشن تعینات۔ ضلعی صدر و چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے مبارکباد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) حافظ محمد عثمان چوہدری سی ای او ایجوکیشن تعینات۔ ضلعی صدر و چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر کستورا جی شاد کے تبادلے کے بعد حافظ محمد عثمان چوہدری سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے وہ بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چک مدرسہ خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ محمد عمران وٹو ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر اور ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن طاہر کریم خان نے حافظ محمد عثمان چوہدری کو سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سی ای او کے آنے سے پرائیویٹ سکولز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔