دودھ کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر

 دودھ کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر۔ دودھ فروش اپنی مرضی سے  دودھ کی قیمت مقرر کر کے دودھ فروخت کرنے لگے۔


ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) دودھ کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر۔ دودھ فروش اپنی مرضی سے  دودھ کی قیمت مقرر کر کے دودھ فروخت کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شہر  اور گردونواح میں دودھ کی قیمتوں کو بھی آگ لگ گئی دن بھر کی تھکان ختم کر نی والے چائے میں ملانا والے دودھ  کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔ آٹے، گھی ، چینی،  لکڑی، سبزی کے بعد دودھ اور دہی کی قیمت بھی بڑھ گئی دودھ  ایک سو بیس سے  ایک سو پچاس روپے کلو اور دہی 150روپے سے 170روپے فی کلو مل رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر دودھ کی قیمت کم کی جائے تاکہ بچے دودھ جیسی بنیادی خوراک سے محروم نہ ہو سکیں۔ جب اس حوالے سے دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہمیں دودھ مہنگے داموں ملتا ہے۔ ہم نے بھی اپنا سسٹم دیکھنا ہوتا یے جب گوالوں سے دودھ مہنگے داموں فروخت کر نے کے لئے میڈیا کی ٹیم نے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ونڈا، کھل، چارہ کھاد سمیت دیگر جانوروں کا چارہ بہت مہنگا ہو گیا ہمارے اخراجات نہیں پورے ہوتے شہریوں نے حکومت وقت سے مہنگائی کم کر نے کی اپیل کی ہے۔