سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان نے چارج سنبھال لیا

 سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان کی آمد سے کلرکس سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ ریاض احمد مہار ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان کی آمد سے کلرکس سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ ریاض احمد مہار ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تبدیل ہو کر جانے والے سی ای او اور ایجوکیشن کمپلیکس کے ملازمین نے انکا استقبال کیا۔ ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا ریاض احمد مہار کی خصوصی دعوت پر تبدیل ہو کر جانے والے سی ای او کستورا جی شاد اور نئے آنے والے سی ای او ظہور احمد چوہان نے ریاض احمد مہار کے آفس میں آ کر چائے پی اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ریاض احمد مہار نے کستورا جی شاد سابق سی ای او کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کستورا جی شاد نے نئے آنے والے سی ای او کو خوش اسلوبی سے چارج دیکر بہترین روایت قائم کی ہے۔ انہوں نے نئے آنے والے سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان کو ویلکم کیا اور امید ظاہر کی کہ انکے آنے سے کلرکس سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے نئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا اپنے کمرے میں آنے پر شکریہ ادا کیا۔