انجمن حسینہ نورالعینیہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد

 انجمن حسینہ نورالعینیہ کی حلف برداری کی تقریب  کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ میں کیا گیا

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر) انجمن حسینہ نورالعینیہ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ میں کیا گیا جس میں صدر چوہدری منیر, سینئرنائب صدر ڈاکٹر منور حسین , نائب صدر ملک مطلوب حسین, جنرل سیکریٹری علی رضا وڑائچ، جوائنٹ سیکریٹری پیر سجاد گواریہ ، فنانس سیکریٹری چوہدری عابد منیر رضا، سکریٹری امور اعزاداری علی رضا، سکریٹری نشرواشاعت طاہر حسین لیبارٹری والا، معاون سکریٹری وصدر ماسٹر صفدر، ایگزیکٹو ممبران، چوہدری حسن رضا، سید طاہر حسین شاہ، بابر حسین حیدری، غلام رضا، ذوالفقار حیدری، چوہدری مشتاق اور ڈاکٹر شبیر حسین نے حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری منیر، حاجی رزاق، سجاد گورایہ، چوہدری عابد منیر، طاہرحسین سمیت دیگر نے کہا کہ تنظیم سازی معاشرے کے مسائل کو حل کرنے میں آسانیاں پیدا کرتی ہے جب لوگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجاتے ہیں تو رابطوں کا فقدان ختم ہو جاتا ہے مساجد و امام بارگاہوں کی تنظیم سازی انتظامات میں آسانی کے ساتھ ساتھ انسان کو دین کے معاملات میں بھی تعلیم یافتہ بنا دیتی ہے،چوہدری منیر۔حاجی رزاق نے کہا کہ چوہدری منیر تجربہ کار منتظم ہیں بطور صدر انجمن حسینہ نورالعینیہ طویل عرصہ تک خدمات انجام دے چکے ہیں ہم چوہدری منیر کو صدر منتخب ہوئے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سجاد گورایہ نے کہا کہ وفاقی حکومت مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سمیت تمام تر معاملات میں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،چویدری عابد منیر ۔اور طاہر حسین نے کہا چوہدری منیر اور ان کے ساتھ انجمن حسینہ کے تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں