تھانہ میدان جنگ بن گیا ۔ کیس کی تفتیش کے لیے آئے مرد و خواتین گھتم گتھا

 تھانہ میدان جنگ بن گیا ۔ کیس کی تفتیش کے لیے آئے مرد و خواتین گھتم گتھا۔ نا معلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپوں کا تھانہ کے گیٹ کے سامنے جھگڑا ہوا ہے ۔ خواتین کی لڑائی میں مرد بھی کود پڑ ے، لاتوں کھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی

ہارون آباد ( تحصیل رپورٹر) تھانہ میدان جنگ بن گیا ۔ کیس کی تفتیش کے لیے آئے مرد و خواتین گھتم گتھا۔ نا معلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپوں کا تھانہ کے گیٹ کے سامنے جھگڑا ہوا ہے ۔ خواتین کی لڑائی میں مرد بھی کود پڑ ے، لاتوں کھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 58 فور آر کے رہائشی نے گزشتہ دنوں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا تھا جسکی تفتیش کے لیے دونوں گروپوں میں تھانہ صدر کے باہر تلخ کلامی شروع ہوگئی اور بات لاتوں گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش تک پہنچ گئی۔ خواتین کی لڑائی میں مردوں نے بھی انٹری کرتے ہوئے خواتین پر تھپڑ برسانے شروع کر دئیے۔