ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 ڈریم اولمپکس کے انعقاد کا شیڈول جاری

 ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب  کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 ڈریم اولمپکس کے انعقاد کا شیڈول جاری۔ تحصیل کی سطح پر تیرہ سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب  کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 ڈریم اولمپکس کے انعقاد کا شیڈول جاری۔ تحصیل کی سطح پر تیرہ سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب  کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 13 ڈریم اولمپکس کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سکول،  کلب یا والدین اپنے 13 سال سے کم عمر بچوں کی تحصیل لیول پر 30 نومبر تک رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد 2 دسمبر کو بچوں کے تحصیل لیول پر ٹرائلز ہوں گے جس میں کرکٹ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس،  تائیکوانڈو، بیڈمینٹن اور اتھلیٹکس شامل ہیں  تحصیل ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے بچوں کو متعلقہ گیم میں ضلعی لیول پر ہونے والی گیمز بعدازاں ڈویژن اور پھر پنجاب اولمپکس تک رسائی دی جائے گی۔ تحصیل سپورٹس آفیسر بہاولنگر میڈم عظمہ اور تحصیل سپورٹس آفیسر ہارون آباد ارسلان طاہر کی جانب سے شیڈول کی تشہیر کے لیے پریس ریلیز جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں  والدین سے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے  13 سال اور اس سے کم عمر بچوں کو جلد از جلد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کروائیں تا کہ ان کے ٹیلنٹ کو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا ذریعہ بنایا جا سکے

مزید معلومات اور رجسٹریشن کیلئے اپنے متعلقہ تحصیل سپورٹس آفس سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2022 ہے اور تحصیل ٹرائلز میں صرف رجسٹرڈ شدہ بچوں کو شامل کیا جائے گا۔