ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور کا دورہ بہاولنگر۔ ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور تسلیم اختر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور شیخ اسلم کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 گورنمنٹ سٹی ہائی اسکول میں بہاولنگر/ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور کا دورہ بہاولنگر، ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور تسلیم اختر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور شیخ اسلم کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) گورنمنٹ سٹی ہائی اسکول میں بہاولنگر/ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور کا دورہ بہاولنگر، ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور تسلیم اختر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور شیخ اسلم کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسکولز کونسل کے حوالے سے پرائیویٹ اسکولز ، ای ای اوز و ڈپٹی ڈی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور محترمہ تسلیم اختر نے کیا کہ اسکولز کونسل کمیونٹی سے تعلق و رابطہ بہتر بنانے کیلئے ہے پرائیویٹ اسکولز بہتر تعلیم ادائیگی میں مصروف ہیں محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ اسکولز مل کر بچوں کی بہتر تعلیم کے لئے کام کریں ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیمنٹری بہاولپور شیخ اسلم نے پرائیویٹ اسکولز دورہ کے دوران معیار تعلیم کو سراہا۔

 فوکل پرسن پرائیویٹ اسکولز ڈی ای او غلام عباس نے پرائیویٹ اسکولز اور انکے نمائندگان کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر کریم خان نے بہاولپور سے آئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا بہاولنگر آمد اور پرائیویٹ اسکولز کو اسکولز کونسل پر تفصیلی آگاہی پر شکریہ ادا کیا