ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کا بہاولنگر سے بہاولپور اور مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے ملتان کی طرف سفر جاری

 ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کا بہاولنگر سے بہاولپور کے حوالے۔ ضلع بہاولپور کو مشعل حوالگی کی پروقار تقریب سٹی ہائی سکول بہاولنگر میں ہوئی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی بہترین ٹریننگ ہوئی ہے۔ ہم جیت کر آئیں گے۔ سی ای او

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کا بہاولنگر سے بہاولپور کے حوالے۔ ضلع بہاولپور کو مشعل حوالگی کی پروقار تقریب سٹی ہائی سکول بہاولنگر میں ہوئی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی بہترین ٹریننگ ہوئی ہے۔ ہم جیت کر آئیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر۔

 تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس کی مشعل حوالگی کی پروقار تقریب سٹی ہائی سکول بہاولنگر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر عبدالجبار گجر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز افضل اعوان سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کستورا جی شاد ، ڈی ای او سکینڈری بہاولنگر گلزار احمد بھٹی سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے مشعل ضلع بہاولپور کے اتھلیٹس کے حوالے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کہا کہ اچھی نشوونما کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر مسٹر کستورا جی شاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کل یہ مشعل ضلع وہاڑی سے وصول کی اور آج ضلع بہاولپور کے حوالے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے یہ مشعل ملتان پہنچے گی جہاں پر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ مسٹر کستورا جی شاد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ پر خوب محنت کی ہے اور ہم جیت کے لیے پرامید ہیں۔