وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی اچانک تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن پہنچ گئے۔ ایس ایچ او نے تھانے کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی اچانک تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن پہنچ گئے۔ ایس ایچ او نے تھانے کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔ دونوں ایس ایچ اوز کو جرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایس ایچ او سیف اللہ حنیف اور ایس ایچ او مہر عبدالجبار کی کارکردگی کو سراہا۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی اچانک تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن پہنچ گئے۔ ایس ایچ او نے تھانے کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔ دونوں ایس ایچ اوز کو جرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایس ایچ او سیف اللہ حنیف اور ایس ایچ او مہر عبدالجبار کی کارکردگی کو سراہا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی دو روزہ دورہ بہاولنگر کے دوران اچانک تھانہ سٹی اے ڈویژن اور تھانہ سٹی بی ڈویژن پہنچ گئے۔ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے وزٹ کروایا اور مختلف امور پر بریفنگ دی۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دونوں ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ جرائم کنٹرول کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نا کی جائے۔ تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او سیف اللہ حنیف اور ایس ایچ او مہر عبدالجبار کی کارکردگی بہترین ہے جس پر میں انکو شاباش دیتا ہوں۔