وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا سرپرائز وزٹ۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا سرپرائز وزٹ۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار۔ ٹراما سنٹر فعال نا ہونے اور بدانتظامی پر ایم ایس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا سرپرائز وزٹ۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار۔ ٹراما سنٹر فعال نا ہونے اور بدانتظامی پر ایم ایس کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی آصف صادق بھٹی نے دو روزہ دورہ بہاولنگر کے پہلے دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں غفلت کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے ادویات کی دستیابی و علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق معلومات لیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں بدانتظامی اور ٹراما سینٹر فعال نا ہونے پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن کے الزامات کے تحت کئی بار معطل ہونے والے ایچ آر کی ہسپتال میں دوبارہ تقرری کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر اور ہیلتھ اتھارٹی کے معاملات وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے نوٹس میں دوں گا۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب صدر ارشد منظور ، معروف قانون دان سردار اسلم رضا ایڈووکیٹ اور مسلم لیگ ق کے ضلعی عہدیداران بھی دورے کے موقع پر ہمراہ تھے۔