ضلعی پولیس کا کپتان تبدیل ہوتے ہی چوروں کی شامت آ گئی۔ مختلف مقدمات میں ملوث 800 سے زائد ملزمان گرفتار تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد

 ضلعی پولیس کا کپتان تبدیل ہوتے ہی چوروں کی شامت آ گئی۔ ایک ماہ کے دوران پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث 800 سے زائد ملزمان گرفتار کر لیے۔ تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ سامان واپسی پر مدعیان کی ڈی پی او کو دعائیں۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ایک ماہ  کی کارکردگی کے حوالہ سےڈی پی او محمد عیسی ٰ خان کی عبدالرازق شہیدپولیس لائن  میں پریس کانفرنس، 372 مجرمان اشتہاری ،445 عدالتی مفروران اور 4 سرگرم گینگ کو گرفتار کیا ،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز اور نقدی و دیگر بر آمدگی 03 کروڑ 94 لاکھ 24 ہزار سے زائد کا  مال مسروقہ ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جب کہ شہداء کے بچوں ،ریٹائرڈ ،دوران سروس وفات پانے والےاور جہیز فند کی مد میں 20 لاکھ  86 ہزار 310 روپے کے چیک ملازمان کی فیملیز میں  تقسیم کئے ۔

تفصیلات  کے مطابق  ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی زیر قیادت بہاولنگر پولیس کی گزشتہ ایک ماہ میں مثالی کارگردگی   ،ایک ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے منشیات اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث 445ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 03کروڑ20لاکھ86ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ جبکہ ضلعی پولیس نے 04سر گرم گینگ کے 14 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 27لاکھ37ہزارسے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے153ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے02کلاشنکوف ،02رائفلیں،23بندوقیں /رپیٹر، 111پسٹل ،04ریوالور ،02کارپین اور 529روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے292ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 49کلو947گرام چرس،5060گرام ہیروئن،6737لیٹر شراب،592 لیٹر لہن ،38چالوبھٹیاں، قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اے کیٹیگری کے 46بی کیٹیگری کے 326جب کہ 445عدالتی مفروران کو پابند سلاسل کیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے شہداء کےبچوں کی سکالرشپ ، دوران سروس وفات پانے والے ملازمان کے کفن دفن ،ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان کی آخری اعزازی تنخواہ ،دوران سروس وفات پانے والے ملازمان کی انشورنس کے چیک اور ایسے ملازمان جن کی بچیوں کی شادی ہوئی ان کے جہیز فنڈ کی صور ت میں کل 20لاکھ 86ہزار کے چیک تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ  ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے ۔