محکمہ بلڈنگ میں گزار جانے والا ایک ایک پل ہمیشہ یاد رہے گا۔ افسران و ملازمین کے ساتھ ایک خاندان والا رشتہ رہا ہے۔بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے ریٹائر ہونے والے آفیسر چوہدری محمد نعیم کا الوداعی تقریب سے جذباتی خطاب۔

 محکمہ بلڈنگ بہاولنگر سے آفیسر چوہدری محمد نعیم اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے۔  مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلڈنگ آفیسر بہاولنگرچوہدری محمد نعیم کے اعزاز میں دفتر محکمہ بلڈنگ بہاولنگر میں الوادعی تقریب منعقد کرکے نیک دعاؤں اور تحائف کے ساتھ الوداع کیا۔

بہاولنگر: بلڈنگ آفیسر چوہدری محمد نعیم کو ریٹائر ہونے پرریونیو آفیسر عبداللہ نعیم سندھو اورایگریکلچر آفیسر عثمان سندھو مالا پہنا کر مبارکباد دے رہے ہیں۔

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) محکمہ بلڈنگ بہاولنگر سے آفیسر چوہدری محمد نعیم اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے۔ریونیو آفیسر عبداللہ نعیم سندھو اور ایگری کلچر آفیسر عثمان سندھو سمیت محکمہ بلڈنگ،ایگری کلچر اور محکمہ مال سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلڈنگ آفیسر بہاولنگرچوہدری محمد نعیم کے اعزاز میں دفتر محکمہ بلڈنگ بہاولنگرمیں الوادعی تقریب منعقد کرکے نیک دعاؤں اور تحائف کے ساتھ الوداع کیا۔گزشتہ روز الوادعی تقریب کے شرکاء سے چوہدری محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلڈنگ بہاولنگر میں ہر ایک اعلیٰ حکام اور ملازمین کے ساتھ ایک خاندان والا رشتہ رہا ہے جس کی کمی کا بہت احساس ہوگا۔محکمہ بلڈنگ میں گزارا جانے والا ایک،ایک پل ہمیشہ یاد رہے گا۔اس موقع پر مدت ملازمت مکمل کرنے والے بلڈنگ آفیسر چوہدری محمد نعیم کے صاحبزادے و ریونیو آفیسرعبداللہ نعیم سندھو اور ایگری کلچر آفیسر عثمان نعیم سندھو نے الگ الگ خطاب کئے۔ ریونیو آفیسرعبداللہ نعیم سندھو اور ایگری کلچر آفیسر عثمان نعیم سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچپن میں بعض اوقات اپنے والد کی دفتر میں مصروفیت ناگوار گزرتی اور ان کی کمی کا احساس ہوتا لیکن آج ہم بہت خوش ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے والد چوہدری محمد نعیم نے ہمیں حلال رزق کھلانے کے لئے جو جدوجہد کی تھی اس کا آج یہ انعام ملا ہے کہ محکمہ بلڈنگ بہاولنگر کے تمام احباب کی آنکھیں اس لئے اشک بار ہیں کہ چوہدری محمد نعیم اس دفتر سے الوداع ہورہے ہیں۔