اندھیر نگری چوپٹ راج۔ محکمہ صحت کا میٹرک فیل ملازم سکیل نمبر 17 میں پہنچ کر ریٹائرڈ

 اندھیر نگری چوپٹ راج۔ محکمہ صحت کا میٹرک فیل ملازم سکیل نمبر 17 میں پہنچ کر ریٹائرڈ۔ بھرتی سے لیکر پروموشن تک محکمہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی یا ملی بھگت۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) اندھیر نگری چوپٹ راج۔ محکمہ صحت کا میٹرک فیل ملازم سکیل نمبر 17 میں پہنچ کر ریٹائرڈ۔ بھرتی سے لیکر پروموشن تک محکمہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی یا ملی بھگت۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر میں جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والا ایک اور ملازم سامنے آ گیا۔  سپرینٹنڈنٹ کے عہدے سے سکیل نمبر 17 میں ریٹائر ہونے والے ملازم کی میٹرک کی سند پر واضح طور پر فیل لکھا ہوا ہے۔  محکمہ صحت میں ملازمین کی بھرتی اور پروموشن کے نظام پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ گزشتہ دنوں جعلی ڈاکٹری لائسنس پر ملازمت کرنے والی خاتون ڈاکٹر کا کیس بھی میڈیا کی زینت بنا تھا۔ اس بابت موقف جاننے کے لیے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔