گزشتہ تین برسوں میں کیمپس نے ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس

 گزشتہ تین برسوں میں کیمپس نے ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ کیمپس میں نئے شعبہ جات قائم ہوئے، فیکلٹی کی تعداد 30 سے بڑھ کر 110 ، طلباء وطالبات کی تعداد 1800 سے بڑھ کر 10000 ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈائریکٹر کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوربہاول نگر کیمپس ڈاکٹررفاقت علی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں کیمپس نے ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی توجہ کی بدولت کیمپس میں نئے شعبہ جات قائم ہوئے،اساتذہ کی تعداد میں اضافہ ہوا اور ترقیاتی منصوبے بھی زوروشور سے جاری ہیں۔ فیکلٹی کی تعداد 30 سے بڑھ کر 110 ، طلباء وطالبات کی تعداد 1800 سے بڑھ کر 10000 ہو گئی ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا بہاول نگر کیمپس اس پسماندہ ضلع کی سماجی اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار کاحامل ہے۔مقامی طلباؤطالبات کو اپنے گھر کی دہلیز پر اعلی معیار کے تعلیمی مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔کیمپس میں موسم بہار کے 28پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ان میں بی ایس اکنامکس،انگلش لینگوئج،انگلش لٹریچر، اردو،اقبال سٹڈیز،اپلائیڈ سائیکالوجی،ایجوکیشن،بی ایڈ4سالہ،2.5سالہ اور1.5سالہ،ایم ایڈ،فزیکل ایجوکیشن اینڈسپورٹس سائنسز،پاکستان سٹڈیز،اسلامک سٹڈیز،کمپیوٹر سائنس،انفارمیشن ٹیکنالوجی،انفارمیشن سیکیورٹی،سافٹ وئیر انجینئرنگ،بی بی اے،باٹنی،فزکس، میتھمیٹکس،بائیوٹیکنالوجی،بائیوکیمسٹری،زوالوجی،کیمسٹری،پبلک ایڈمنسٹریشن اورکامرس شامل ہیں۔