سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ایکشن۔ کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 5 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا

 سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ایکشن۔ کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 5 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کا بڑا ایکشن۔ کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 5 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر نے کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات انکوائری میں ثابت ہونے پر ہیلتھ اتھارٹی کے 5 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین میں سے کچھ نیب کی انکوائری اور جیل بھی بھگت چکے ہیں۔







برخاست ہونے والے ملازمین میں اکاؤنٹنٹ سعید، اکاؤنٹنٹ اسلم ، اکاؤنٹنٹ زاہد گجر، جونئر کلرک وسیم سجاد اور سٹینو گرافر ساجد اقبال شامل ہیں۔