غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے خاتون مریضہ کی موت کے بعد نجی ہسپتال میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت معطل کر دی گئی۔ انکوائری شروع۔

 غفلت و لاپرواہی کے مرتکب نجی ہسپتال میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت معطل کر دی گئی۔  نجی ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہونے پر ورثاء نے احتجاج کیا تھا۔ انکوائری شروع کر دی گئی ہے

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) غفلت و لاپرواہی کے مرتکب نجی ہسپتال میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت معطل کر دی گئی۔  نجی ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہونے پر ورثاء نے احتجاج کیا تھا۔ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن بہاولنگر میں واقع نجی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے مریضہ خاتون کی موت کے بعد ورثاء کے احتجاج کی خبر نشر ہونے کے بعد نجی ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ ہیلتھ کارڈ سروسز کے انچارج ڈاکٹر وسیم کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی نے متاثرہ خاندان کے پاس انکے گھر جا کر معاملے کی انکوائری کی۔ رابطہ کرنے پر ڈاکٹر وسیم نے میڈیا کو بتایا کہ انکوائری مکمل ہونے تک زاہدہ شاہین ہسپتال ماڈل ٹاؤن بہاولنگر کی ہیلتھ کارڈ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ مؤقف جاننے کے لیے زاہدہ شاہین ہسپتال کے مالک ڈاکٹر جواد سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔