مردم شماری کرپشن مافیا کے گلے کی ہڈی بن گئی۔ تحصیل بہاولنگر میں 97 مدارس ، مساجد و ہاسٹلز کی مردم شماری کی مشکوک قرار

 مردم شماری کرپشن مافیا کے گلے کی ہڈی بن گئی۔ تحصیل بہاولنگر میں 97 مدارس ، مساجد و ہاسٹلز کی مردم شماری کی مشکوک قرار۔ تصدیق کا حکم دے دیا گیا

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) مردم شماری کرپشن مافیا کے گلے کی ہڈی بن گئی۔ تحصیل بہاولنگر میں 97 مدارس ، مساجد و ہاسٹلز کی مردم شماری کی مشکوک قرار۔ تصدیق کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے دوران محکمہ شماریات اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے مردم شماری سٹاف کو ٹرانسپورٹ فراہم نا کرنا انتظامیہ کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ مردم شماری ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ گھروں میں بیٹھ کر تصدیقی عمل کرنے والے سپروائزرز کی کارکردگی کا آئے روز جاری ہونے والی رپورٹس میں کھل رہا ہے۔ محکمہ شماریات اسلام آباد سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تحصیل بہاولنگر میں 97 مدارس ، مساجد و ہاسٹلز کی مردم شماری مشکوک قرار دیکر تصدیقی آپریشن کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ بہاولنگر میں مردم شماری سٹاف کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا ٹھیکہ 6000 روزانہ فی گاڑی دیا گیا تھا۔ ٹھیکدار نے ہر سپروائزر کو گاڑی فراہم کرنی تھی مگر سپروائزرز کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی بجائے ٹھیکدار نے محکمہ شماریات بہاولنگر کے عملے اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے مال بنایا اور ٹرانسپورٹ نہیں دی۔ جس کے نتائج مردم شماری کے دوران ہی سامنے آنا شروع ہو گئے اور ابھی تک جاری ہیں۔