پڑھو اور جگمگاؤ " کیونکہ تعلیم سے ہی ممکن ہے روشن مستقبل۔ سکول داخلہ مہم 2023 آگاہی سیمینار اور واک

 پڑھو اور جگمگاؤ " کیونکہ تعلیم سے ہی ممکن ہے روشن مستقبل۔نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع بھاولنگر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع بھاولنگر کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم 2023 آگاہی سیمینار اور واک  گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سے فوارہ چوک ہارون آ باد تک کا انعقاد کیا گیا



ہارون آباد(نمائندہ خصوصی) پڑھو اور جگمگاؤ " کیونکہ تعلیم سے ہی ممکن ہے روشن مستقبل۔ سکول داخلہ مہم 2023 آگاہی سیمینار اور واک نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع بھاولنگر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع بھاولنگر کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سے فوارہ چوک ہارون آ باد تک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں  ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکشین آفیسر ،  فوکل پرسن داخلہ ہارون آ باد، نصراللہ چغتائی اور شاہد وقار اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ، محمد شہزاد اختر AEO , راجہ سرفراز۔ راؤ زاہد ۔احسن رندھاوا فیلڈ آفیسرز این سی ایچ ڈی، ملک محمد شریف صاحب پرنسپل ادارہ و اساتذہ کرام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آ باد اور کثیر تعداد میں طلباء نے سکول داخلہ آگاہی مہم 2023 کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار اور واک میں شرکت کی ۔ سکول داخلہ آگاہی مہم  2023 کا بنیادی مقصد 100 فی صدی داخلہ کے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنانا ہے، آگاہی واک سکول داخلہ مہم 2023  کے دوران چار قابل ادخال بچوں کو سکول میں داخل کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا۔ بچوں کو کتابیں اور بیگ فری دئیے گئے۔ آگاہی واک سکول داخلہ مہم  2023 کے اختتام پر تمام سکول سے باہر بچوں کا  سکول داخلہ اور شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے ہر ممکن کوشش کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔