پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے دو ڈاکو گرفتار

 پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے دو ڈاکو گرفتار۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب۔ عوام کی جان وما ل کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او بہاولنگر۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے دو ڈاکو گرفتار۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب۔ عوام کی جان وما ل کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیروالی کی حدود میں پولیس نے ناکہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے موقع پر دیکھا تو دو افراد زخمی حالت میں پڑے ہوئے تھے۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے ہیں۔ ملزما ن کی شناخت، سجاد ولد غلام نبی اور محمد مدثر ولد جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ملزمان بدنام زمانہ ڈکیت اور ریکارڈی ہیں ،جوکہ ضلع کے مختلف تھانہ جات کو ڈکیتی اور راہزنی کے دوران فائرنگ کر کے لوگوں کو زخمی کرنے جیسی وارداتوں میں مطلوب ہیں جبکہ  2ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے ، ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔