پاکستان کو موجودہ، سیاسی ، معاشی اور آئینی بحران سے صرف پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہی نکال سکتی ہے۔

 بحرانوں میں حقیقی قیادت سامنے آتی ہے۔ پاکستان کو موجودہ، سیاسی ، معاشی اور آئینی بحران سے صرف پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہی نکال سکتی ہے۔ عوام ایماندار اور باعمل قیادت کی منتظر ہے۔ مقررین کا "ایک افطار نظریہ پاکستان کے نام" میں شرکاء سے خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بحرانوں میں حقیقی قیادت سامنے آتی ہے۔ پاکستان کو موجودہ، سیاسی ، معاشی اور آئینی بحران سے صرف پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہی نکال سکتی ہے۔ عوام ایماندار اور باعمل قیادت کی منتظر ہے۔ مقررین کا "ایک افطار نظریہ پاکستان کے نام" میں شرکاء سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاولنگر کے زیر اہتمام نجی میرج ہال میں "ایک افطار نظریہ پاکستان کے نام " سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں معززین شہر، سول سوسائٹی کے نمائندوں، مدارس، کالج و یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ذیلی طلبہ تنظیم کے ذمہ دار نے طلبہ کے لئے اپنی تنظیم کا منشور اور اغراض و مقاصد بیان کیے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاولنگر حافظ امیر حمزہ رافع نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جاری فلاحی منصوبوں سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔   مقررین نے کہا کہ ملک اس وقت شدید ترین بحرانوں کی زد میں ہے اور بحرانوں میں فصلی بٹیرے بھاگ جاتے ہیں اور حقیقی قیادت سامنے آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ایمانداری اور باعمل قیادت ہی نکال سکتی ہے۔