پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع ۔

 پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع ۔



بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع ۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے میڈیا کو جاری کیئے گئے سرکاری اعلامیہ کے مطابق چشتیاں شہر میں پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ اسداللہ سکنہ چک ٹوبیاں اور 28 سالہ سید شفقت حسین سکنہ حسین آباد کالونی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ تاہم پولیس کی جانب سے پولیس مقابلے کی آفیشل تفصیلات میڈیا کو نہیں بتائی گئی ہیں